Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں 2 لاکھ سے زیادہ نئے کورونا ٹیسٹ،  1778 نئے کیسز

کورونا ٹیسٹ نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ کام انجام دیا گیا۔ (فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا  ہے کہ کورونا وائرس کے 1778 نئے مصدقہ کیسز گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ریکارڈ پر آئے ہیں۔
اماراتی خبررساں ادارے وام کے مطابق وزارت صحت نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران معاشرے کے مختلف افراد کے 2 لاکھ 88 ہزار  743 کورونا ٹیسٹ کیے ہیں۔ نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ کام انجام دیا گیا۔
وزارت صحت نے بتایا کہ نئے کیسز کے ریکارڈ پر آنے کے بعد وبا کےآغاز سے لے کر اب تک امارات میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 9 لاکھ 45 ہزار  800 تک پہنچ گئی۔
وزارت صحت نے بتایا کہ  کورونا کا ایک مریض وبا سے متاثر ہوکر ہلاک ہوگیا اس طرح وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد  2316 تک پہنچ گئی۔
وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا وائرس سے مزید  1657 افراد شفایاب ہوئے۔ اس طرح شفا پانے والوں کی مجموعی تعداد  9 لاکھ 25 ہزار  849 تک پہنچ گئی۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: