Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آپ سب کو فواد خان کا مس مارول میں دن بہت مبارک ہو‘

پانچویں قسط میں فواد خان اور مہوش حیات ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ (فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان کے سپر سٹار اداکار فواد خان ڈزنی کی سیریز ’مس مارول‘ میں جلوہ گر ہو گئے ہیں۔
فواد خان ’مس مارول‘ کی پانچویں قسط میں فواد خان نے حسن نامی نوجوان کا کردار ادا کیا ہے۔
’مس مارول‘ کی پانچویں قسط میں فواد خان کو پاکستان بنتے وقت کے دور میں دکھایا گیا ہے۔ اسی قسط میں وہ اور مہوش حیات ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ یہ سیریز ایک پاکستانی خاندان کی داستان ہے۔
’مس مارول‘ کی کہانی پاکستان سے تعلق رکھنے والی کمالا نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو مارول کے کرداروں کی بہت بڑی مداح ہے اور پھر اس کے پاس بھی سپر پاور طاقتیں آنا شروع ہو جاتی ہیں۔
سیریز کے نئی قسط ہر ہفتے بدھ کو ریلیز کی جا رہی ہے، اب تک سیریز کی پانچ اقساط ریلیز ہو چکی ہیں۔
’مس مارول‘ میں فواد خان کو دیکھ کر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں۔
سونیا سنگھ نامی ایک صارف اپنے ٹویٹ میں لکھتی ہیں 'اگر ہاٹ سٹار ایپ پر آئی پی ایل کے بعد زیادہ لوگ کچھ دیکھنے آئیں گے تو یہ مس مارول کی تازہ قسط کی وجہ سے ہو گا کیونکہ اس میں فواد خان ہے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا ’صبح بخیر، آپ سب کو فواد خان کا مس مارول میں دن بہت مبارک ہو۔‘

ٹیٹو نامی ایک صارف کہتی ہیں کہ 'ہم سب یہ بات تسلیم کر سکتے ہیں کہ مس مارول کی پانچویں قسط بہت شاندار ہے۔‘

ایک اور صارف کا کہنا تھا ’اگر فواد خان میری طرف ایسے دیکھیں تو میں بے ساختہ جل کر مر جاؤں۔‘

’مس مارول‘ میں فواد خان کے علاؤہ مہوش حیات اور فرحان اختر بھی کام کر چکے ہیں جبکہ کمالا کا مرکزی کردار پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ ایمان ویلانی نے ادا کیا ہے۔
اس سیریز میں پاکستانی گانوں کو بھی بھرپور انداز میں شامل کیا جا رہا ہے۔
ابھی تک کی اقساط میں علی سیٹھی اور شائے گل کا گانا ’پسوڑی‘، حسن اور روشان کا گانا ’دل ڈوبے‘، عابد بروہی کا گانا ’دی سبی سونگ‘، طلال قریشی اور نصیبو لعل کا گانا ’آگ‘، نازیہ حسن اور زوہیب حسن کا گانا ’ڈسکو دیوانے‘، سجاد علی کا گانا ’بے بیا‘ اور مسرت نظیر کا گانا ’میرا لانگ گواچا‘ کو سیریز کا حصہ بنایا گیا ہے۔

شیئر: