Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کم سن گھریلو ملازم کے قتل کے الزام میں تین افراد گرفتار 

پانچ افراد کے خلاف قتل اور دوسری دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
لاہور پولیس نے ایک خاندان کے تین افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے گھر میں ملازمت کرنے والے ایک کم سن بچے کو ریفریجریٹر سے اشیا نکال کر کھانے پر تشدد کر کے ہلاک کر دیا ہے۔
منگل کو پنجاب پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق لاہور کے ڈیفنس کے علاقے میں ایک گھر میں کام کرنے والے11 سال کے بچے کامران پر فریج سے اشیا نکال کر کھانے کا الزام لگا کر تشدد کیا گیا۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پولیس بیان کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے پانچ افراد کے خلاف قتل اور دوسری دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تین افراد کوگرفتار کیا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ 
پولیس کے مطابق بہاولپور سے تعلق رکھنے والے دو بھائی کامران اور رضوان لاہور کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی نصراللہ کے گھر پر ملازم تھے۔ 
اہل خانہ کے تشدد کے بعد دونوں بھائیوں کی حالت خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں کامران کی موت واقع ہو گئی جبکہ اس کا بھائی رضوان زخمی ہے۔ 
لاہور کے ڈیفنس تھانہ اے کے ایک اہلکار نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے اس واقعے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔ 
 

شیئر: