Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میں نے ہمیشہ ہیروں کو ترجیح دی، وہ بھی اپنے پیسوں کے: سشمیتا سین

1994 میں مس یونیورس بننے والی سشمیتا سین نے دو بچیوں کو گود لیا ہوا ہے۔ (فوٹو: انسٹاگرام)
بالی وڈ کی اداکارہ اور سابق مِس یونیورس سشمیتا سین انڈین پریمیئر لیگ کے بانی للت مودی کے ساتھ افیئر کی خبروں پر انٹرنیٹ پر ہونے والی ٹرولنگ کے خلاف پھٹ پڑی ہیں۔
 اتوار کے روز انسٹاگرام پر سشمیتا سین نے اپنی ایک پوسٹ میں مخالفین پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے لکھا کہ ’یہ دیکھ کر دل ٹوٹتا ہے کہ کس طرح ہمارے آس پاس کی دنیا دُکھی ہوتی جا رہی ہے۔‘
’یہ نام نہاد دانشور اپنی بیوقوفیوں کے ساتھ، جاہل لوگ اپنی گھٹیا اور مزاحیہ گپ شپ کے ساتھ، وہ دوست اور جاننے والے جن سے میں کبھی ملی ہی نہیں، سب لوگ میری زندگی اور کردار کے بارے میں اپنے رائے اور معلومات دے رہے ہیں، اور 'گولڈ ڈگر' کہہ رہے ہیں، واہ یہ ذہین لوگ۔‘
سشمیتا سین نے مزید کہا ہے کہ ’میں سونے سے زیادہ چاہتی ہوں، میں نے ہمیشہ ہیروں کو ترجیح دی ہے، اور میں انھیں ابھی بھی اپنے لیے خریدتی ہوں، میں اپنے چاہنے والوں کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں اور انھیں کہتی ہوں کہ آپ کی سُش بالکل ٹھیک ہے۔‘

اس سے قبل جمعرات کے روز للت مودی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں سشمیتا سین کے ساتھ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد میڈیا پر شادی کی خبر آنے پر انھوں نے کہا تھا کہ ’وہ دونوں ابھی صرف ڈیٹ کر رہے ہیں، شادی بھی ایک نہ ایک دن کریں گے۔‘

اس کے بعد سشمیتا سین نے بھی انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تردید کی اور کہا تھا کہ ’میں بہت اچھی جگہ پر ہوں، شادی نہیں ہوئی، نہ ہی انگوٹھیوں کا تبادلہ ہوا ہے، میں غیر مشروط پیار کے حصار میں ہوں۔‘

خیال رہے کہ للت مودی نے 1991 میں منال مودی سے شادی کی تھی۔ جو 2018 میں کینسر کے باعث چل بسی تھیں۔
سشمیتا سین کے اس سے قبل روہمن شال کے ساتھ تعلقات رہے ہیں تاہم وہ دونوں 2021 میں علیحدہ ہو چکی ہیں۔
1994 میں مس یونیورس بننے والی سشمیتا سین نے دو بچیوں کو گود لیا ہوا ہے۔
2008 میں آئی پی ایل کو متعارف کروانے والے للت مودی انڈیا میں اس وقت منی لانڈرنگ، کرپشن اور بد انتظامی کے کیس میں مطلوب ہیں۔ اسی سلسلے میں 2013 میں للت مودی پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی تھی۔

شیئر: