Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کترینہ کیف کی سالگرہ، ’آپ کے لیے ہمیشہ محبت‘

بالی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف سنیچر کو اپنی 39 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔
بالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ ان دنوں اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیاں منارہی ہیں۔
 کترینہ کیف نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کے حوالے سے تصاویر شیئر کیں۔
ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ کیف دوستوں کے ساتھ ساحل پر موجود ہیں۔
 تصاویر شیئر کرتے ہوئے کترینہ کیف نے لکھا کہ ’برتھ ڈے والا دن۔‘
شیئر کی گئی تصاویر میں سے ایک میں کتریفہ کیف کے دیور سنی کوشل بھی نظر آرہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر کترینہ کیف کے ساتھی اداکار اور مداح ان کو سالگرہ کی مبارک باد دے رہے ہیں۔
کترینہ کیف کو سب سے پہلے مبارک باد دینے والوں میں ان کی ساتھی اداکارہ اور پڑوسی انوشکا شرما شامل تھی۔
انوشکا شرما کترینہ کے ساتھ ’جب تک ہے جان‘ اور ’زیرو‘ جسی فلموں میں کام کر چکی ہیں
کترینہ کیف کو جنم دن کی مبارک باد دیتے ہوئے انوشکا شرما نے لکھا ’آپ کے لیے ہمیشہ محبت اور روشی‘۔
کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف نے لکھا ’پیاری بہن جنم دن کی ڈھیر ساری مبارک باد، آپ کے لیے ہمیشہ محبت۔‘
سونم کپور نے کترینہ کیف کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’ڈارلنگ گرل کترینہ کیف‘

انوشکا شرما کترینہ کے ساتھ ’جب تک ہے جان‘ اور ’زیرو‘ جسی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ (فوٹو: اسٹاگرام)

ملائکہ اروڑہ نے لکھا ’خوبصور کترینہ کیف کے لیے محبت اور خوشیاں۔‘
دوسری جانب کترینہ کیف آنے والی نئی بالی وڈ فلم ’فون بوتھ‘ میں جلوہ گر ہوگی۔ فلم میں وہ ایشان کھٹر اور سدھانت چترویدی کے ساتھ نظر آئیں گی۔
کترینہ کیف کی آنے والی فلموں میں ’ٹائیگر تھری‘ بھی شامل ہے جس میں بالی وڈ کے سپرسٹار سلمان خان اور عمران ہاشمی ان کے ساتھ سکرین شیئر کریں گے۔
اس کے علاوہ کترینہ کیف علی عباس ظفر کے سپر ہیرو سیریز میں بھی نظر آئیں گی۔

شیئر: