Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف کی زیرصدارت اجلاس، 32 بریگیڈیئرز کی میجر جنرلز کے عہدے پر ترقی

پروموشن بورڈ کا اجلاس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں 32 بریگیڈیئرز کو میجر جنرلز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے منگل کو جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق بریگیڈیئرز کی میجر جنرلز کے عہدے پر ترقی کے لیے آرمی کے پروموشن بورڈ کا اجلاس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جن 32 بریگیڈیئرز کو میجر جنرلز کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ان میں بریگیڈیئر عمر نسیم، بریگیڈیئر سید علی عباس، بریگیڈیئر محمد عباس، بریگیڈیئر محمد شاہد ابڑو اور بریگیڈیئر لقمان حفیظ شامل ہیں۔
بریگیڈیئر محمد یاسر الٰہی، بریگیڈیئر عدیل حیدر منہاس، بریگیڈیئر سید علی رضا، بریگیڈیئر شاہد پرویز، بریگیڈیئر احسن وقاص کیانی، بریگیڈیئر اظہر یاسین، بریگیڈیئر قیصر سلیمان اور بریگیڈیئر ہارون اسحاق راجا کا نام بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہے۔
ان کے علاوہ بریگیڈیئر عامر امین، بریگیڈیئر ہارون حمید چودھری، بریگیڈیئر وسیم افتخار چیمہ، بریگیڈیئر محمد حسین، بریگیڈیئر شعیب بن اکرم، بریگیڈیئر کاشف خلیل، بریگیڈیئر کاشف عبداللہ، بریگیڈیئر امجد حنیف، بریگیڈیئر فیصل نصیر، بریگیڈیئر احمد کمال اور بریگیڈیئر سعید الرحمان کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
آرمی میڈیکل کور سے جن بریگیڈیئرز کو ترقی دی گئی ہے ان میں ان بریگیڈیئر طفیل احمد، بریگیڈیئر رضوان صادق، بریگیڈیئر اعجاز احمد، بریگیڈیئر ندیم افضل، بریگیڈیئر شعیب احمد، بریگیڈیئر طاہر مسعود احمد، بریگیڈیئر وسیم احمد خان اور بریگیڈیئر سہیل صابر شامل ہیں۔

شیئر: