Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کی زیر سرپرستی ’سمندری فورم ٹو‘ نومبر میں ہوگا

 ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرسرپرستی سعودی بحریہ کی جانب سے 2 رزہ دوسرا سعودی بین الاقوامی سمندری فورم جدہ میں منعقد کیا جائے گا۔ فورم 15 نومبر کو شروع ہوگا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق فورم کا مقصد سمندری یونٹوں اور اہم ساحلی مقامات کو درپیش مسائل پر مباحثہ اور تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ 
فورم کا عنوان ’سمندری یونٹوں اور اہم ساحلی مقامات کوغیر قانونی سسٹم کے خطرات سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ 
فورم کے تحت متعدد مباحثے اور ورکشاپس ہوں گے۔ ٹیکنالوجی اور صنعت کے ماہرین، سکالرز اور عسکری امور پر نظر رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔ علاوہ ازیں بین الاقوامی کمپنیوں، سرکاری اداروں اور وزارتوں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ 
اس موقع پر ایک نمائش بھی ہوگی جس میں ملکی، علاقائی اور بین الاقوامی معروف کمپنیاں سمندری امن و سلامتی سے متعلق جدید ترین آلات، ٹیکنالوجی اور سسٹم کی نمائش کریں گی۔ 
سعودی بحریہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد الغفیلی نے  کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی کے باعث فورم کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ اس کا اہتمام ایسے ماحول میں ہورہا ہے جبکہ خطہ اور پوری دنیا تیزی سے مختلف تبدیلیوں سے گزر رہی ہے۔ 

شیئر: