Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل باجوہ کی رائل ملٹری اکیڈمی کی تقریب میں شرکت

جنرل قمر جاوید باجوہ پہلے پاکستانی آرمی چیف ہیں جنہوں نے رائل ملٹری اکیڈمی کی تقریب میں شرکت کی(فوٹو: ٹوئٹر، وجاہت کاظمی)
پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانیہ میں رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے۔
جمعے کو ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بہترین دفاعی تعلقات ہیں۔
انہوں نے کورس مکمل کرنے والے کیڈٹس کو مبارک باد بھی دی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات دوستی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔
جنرل باجوہ کے مطابق ’دونوں کے درمیان بہترین دفاعی تعلقات بھی ہیں۔‘
پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستانی فوج کے پہلے سربراہ ہیں جو رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شریک ہوئے ہیں۔
پاکستان کی فوج کے سربراہ نے اچھی کارکرگی کا مظاہر کرنے والے کیڈٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

شیئر: