سعودی عرب میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافہ
’جون میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں 2.3 فیصد جبکہ جولائی میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا ہے‘ ( فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں اشیائے صرف کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور مہنگائی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
العربیہ کے مطابق جون میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں 2.3 فیصد جبکہ جولائی میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سعودی محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ ’غذائی اشیا اور مشروبات کی قیمتوں میں 3.9 اور ٹرانسپورٹ کی قیمت میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’غذائی اشیا کی قیمتیں گوشت اور مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں‘۔
’ملک میں گوشت اور مرغی کی قیمتوں میں 5.1 فیصد اضافے کی وجہ سے غذائی اشیا کی قیمتوں میں عمومی اضافہ دیکھا جا رہا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں اضافے کی اصل وجہ گاڑیوں کی قیمتوں میں 4.2 فیصد اضافہ ہے‘۔