Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شینگن اوشان سیون ایکس کے نئے ماڈل، اب نئے فیچرز کے ساتھ

اوشان سیون ایکس میں ’فیوچر سینس‘ اور ’کمفرٹ‘ نامی دو ماڈل متعارف ہوئے ہیں۔ فوٹو: کار نیوز
گاڑیاں بنانے والے چینی کمپنی شینگن نے اوشان سیون ایکس نامی کار کا نیا ماڈل متعارف کروا دیا ہے۔
گاڑیوں کی خرید و فروخت کی ویب سائٹ پاک ویلز نے اپنی ٹویٹ میں شینگن اوشان سیون ایکس کے بارے میں تفصیلات جاری کی ہیں۔
شینگن نے اوشان سیون ایکس میں دو نئے ماڈل ’فیوچر سینس‘ اور ’کمفرٹ‘ کے نام سے متعارف کروائے ہیں۔
شینگن اوشان سیون ایکس کے ماڈل کمفرٹ میں سات افراد بیٹھ سکتے ہیں جبکہ پاور 185، ٹارک 300، ٹیل گیٹ مینوئل، سٹیرنگ ویل مائیکرو فائبر اور ملٹی میڈیا کی سہولت بھی موجود ہے۔ 
اس کے علاوہ کیمرہ بھی نصب ہے جو گاڑی ریورس کرنے میں کافی مدد دیتا ہے۔ سمارٹ انٹری اور کروز کنٹرول سٹینڈرڈ کے فیچرز بھی آراستہ ہے۔
دوسری جانب شینگن اوشان سیون کے ماڈل فیوچر سینس میں کمفرٹ کے مقابلے میں کچھ تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔
ماڈل فیوچر سینس میں پانچ افراد بیٹھ سکتے ہیں جبکہ پاور 185، ٹارک 300، ٹیل گیٹ پاورڈ اور ریمورٹ اوپن، سٹیرنگ ویل لیدر اور ملٹی میڈیا، کروز کنٹرول ڈائنیمک ریڈار، کی سمارٹ انٹری اور کیمرہ 360 ڈگری جیسے فیچرز موجود ہیں۔
شینگن اوشان سیون ایکس کے ماڈل کمفرٹ کی قیمت 74 لاکھ 49 ہزار روپے ہے جبکہ شینگن اوشان سیون ایکس کے ماڈل فیوچر سینس کی قیمت 77 لاکھ 49 لاکھ روپے ہے۔
شینگن اوشان سیون ایکس کی نئی قیمتوں میں کم از کم 16 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

شیئر: