Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق فوجیوں کی سوسائٹیوں سے مسلح افواج کا کوئی تعلق نہیں: وزارت دفاع

وزارت دفاع کے مطابق پی ای ایس ایس جیسی دیگر سوسائٹیوں کو تسلیم نہیں کرتے (فائل فوٹو: پی ای ایس ایس فیس بک)
پاکستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ’سابق فوجیوں کی سوسائٹیوں کے طور پر سرگرم تنظیموں کو تسلیم نہیں کرتے اور نہ ہی انہیں کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔‘
وزارت دفاع نے جمعے کو جاری بیان میں پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی اور ویٹرنز آف پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان تنظیموں کی سرگرمیوں کو نہ تو تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی ان کی توثیق کرتے ہیں۔‘
بیان کے مطابق ’یہ تنطیمیں خیراتی مقاصد، سیلاب زدگان کی امداد، عوامی خدمات یا اپنے خیالات کی ترویج کے لیے حمایت یا فنڈز کی درخواست کرتی ہیں۔‘
’ایسی نام نہاد سابق فوجیوں کی سوسائٹیاں پاکستان کی مسلح افواج یا اس کی اکائیوں کے ساتھ وابستگی کا غیر قانونی دعویٰ کرتی ہیں۔‘
وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ ’سابق فوجیوں کی سوسائٹیوں کے کام کرنے یا انہیں چلانے کی جامع پالیسی کے رہنما اصول وزارت دفاع مرتب کر چکی ہے۔‘
بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ ’پالیسی کے رہنما اصولوں کی تعمیل نہ کرنے والی تنظیم مجرم قرار دی جائے گی جسے تعزیری نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘

شیئر: