Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے صدر سے انڈین وزیر خارجہ کی ملاقات، نریندر مودی کا مکتوب حوالے

انڈین وزیر خارجہ مشترکہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کےلیے امارات آئے ہیں۔(فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان کو انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کا مکتوب موصول ہوا ہے۔
مکتوب  دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور ترقی کے مختلف امکانات کے حوالے سے ہے۔
امارات الیوم  کے مطابق انڈین وزیرخارجہ ڈاکٹر شنکر نے ’قصرالشاطی ‘ میں شیخ محمد بن زاید سے ملاقات میں وزیراعظم نریندرمودی کا مکتوب حوالے کیا۔
انڈین وزیر خارجہ ان دنوں یواے ای، انڈیا کی مشترکہ کمیٹی کے 14 ویں اجلاس میں شرکت کےلیے امارات کے دورے پرہیں۔ 
امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے انڈین وزیر خارجہ کو اپنی اور امارات کے عوام کی جانب سے خوش آمدید کہا۔ انڈیا اور اس کے عوام کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 
اس موقع پردونوں جانب سے مختلف باہمی دلچسپی کے امورپراوربین الاقوامی اورخطے کے حالات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
اس موقع پر وزیر خارجہ وانٹرنیشنل کوآپریشن شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان ، ایوان صدر کے خصوصی مشیر شیخ حمدان بن محمد بن زاید آل نھیان ، شیح محمد حمد بن طحنون آل نھیان اور وزیرمملکت برائے انٹرنیشنل کوآپریشن ریم بنت ابراہیم الھاشمی کے علاوہ صدر مملکت کے سفارتی مشیر ڈاکٹر انوربن محمد قرقاش بھی موجود تھے۔ 

شیئر: