Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زمبابوے کے لیے تاریخی دن، آسٹریلیا کو تین وکٹوں سے شکست

زمبابوے نے مطلوبہ 142 رنز کا ہدف 39 ویں اوور میں حاصل کیے اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ فوٹو: اے ایف پی
زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی ہے۔
یہ زمبابوے کی 30 برس میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے ہوئے آسٹریلوی میدان پر پہلی فتح ہے۔
سنیچر کو آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے صرف 141 رنز بنائے۔ زمبابوے کے لیگ سپنر ریان برل نے 10 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 
کوئنز لینڈ کے ٹاؤنزویل میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں زمبابوے کے کپتان چھکابوا نے ٹاس جیت کر پہلے اپنے بولرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔
یہ سنہ 2004 کے بعد زمبابوے کی آسٹریلیا میں آسٹریلوی ٹیم کے خلاف پہلی سیریز تھی جس کے گزشتہ میچ میں افریقی ٹیم صرف 96 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔
آسٹریلیا کی جانب سے صرف ڈیوڈ وارنر ہی کریز پر جم کر کھیل سکے۔ انہوں نے 94 رنز سکور کیے۔
جواب میں زمبابوے نے مطلوبہ 142 رنز کا ہدف 39 ویں اوور میں حاصل کیے اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان اب تک 32 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے ہیں اور یہ زمبابوے کی تیسری فتح ہے۔

شیئر: