Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روڈز پلاننگ میں پہلی سعودی خاتون انجینیئر سماح بخش

مختلف شعبوں کے 25 انجینئرز کے ساتھ اپنا پروجیکٹ شروع کیا ہے( فوٹوٹوئٹر)
سعودی خاتون سماح بخش نے روڈز پلاننگ میں پہلی سعودی خاتون انجینیئر ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
سعودی چینل ون سے گفتگو کرتے ہوئے سماح بخش نے بتایا کہ ’روڈز پلاننگ میں مہارت کے لیے سرکاری سکالر شپ پر امریکہ میں تعلیم حاصل کی اور واپسی پر وطن عزیز کی خدمت کر رہی ہوں‘۔  
سماح بخش کا کہنا تھا کہ’ مملکت پہنچ کر ایک بڑی انجینیئرنگ کمپنی سے منسلک ہوں ۔کمپنی کی اچھی بات یہ تھی کہ وہ منتخب انجینیئرز کی خدمات  کے باعث اعلی معیار کو اپنی پہچان بنائے ہوئے ہے‘۔
سعودی خاتون نے بتایا کہ’ اسی دوران محسوس کیا کہ جدہ میں مکانات کی تعمیر ہورہی ہے۔ یہ دیکھ کر فیصلہ کیا کہ اب خود اپنا کاروبار کروں۔ مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے 25 انجینئرز کو ساتھ لے کر اپنا پروجیکٹ شروع کیا ہے ۔ ہمارا کام گھروں کی صحیح منصوبہ بندی ہے۔ پروجیکٹ کے تحت تین کنسلٹنٹ بھی کام کررہے ہیں‘۔ 
سماح بخش نے مقامی شہریوں کو مشورہ دیا کہ ’وہ گھر بنواتے وقت سعودی کوڈ کی پابندی کریں۔ میونسپلٹی اور بلدیاتی کونسلوں کے ضوابط کا احترام کریں۔ معیاری تعمیر کریں اور اس شعبے کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں‘۔ 

شیئر: