Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنبیر کپور کی فلم براہماستر ’مایوس کن‘ قرار، ایک اور فلاپ؟

بالی وُڈ پر ناکامیوں کے سائے ایسے چھائے ہیں کہ لگتا ہے کہ کامیابی بالی وڈ سے روٹھ گئی ہے۔
اس بات کی تصدیق بالی وُڈ سپر سٹار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی جمعے کے روز ریلیز ہونے والی ’براہماستر‘ فلم نے بھی کردی ہے۔
فلم کے ریلیز ہوتے ہی فلم بینوں اور ناقدین کی جانب سے براہماستر کے بارے میں برے تجزیے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
بالی وُڈ کے بزنس ایکسپرٹ اور ناقد ترن آدرش نے فلم براہماستر کو مایوس کن قرار دے دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں ترن آدرش لکھتے ہیں کہ ’براہماستر بادشاہ کے سائز جتنی مایوس کن فلم ہے، وی ایف ایکس بہت زیادہ ہیں لیکن کہانی بہت خراب ہے، براہماستر گیم چینجر ہوسکتی تھی لیکن موقع ضائع کردیا گیا۔‘
فلم براہماستر کو فلموں کی ریٹنگ کی ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی پر 10/5 ریٹ کیا گیا ہے۔
فلم براہماستر کی کہانی ایک لڑکے کے گرد گھومتی ہے جس کے باعث معجزاتی طاقتیں آتی ہیں اور وہ اپنی محبوبہ کے ساتھ مل کر ان معجزات کے کرشمے دکھاتا ہے۔
فلم براہماستر کے مرکزی کاسٹ میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، امیتابھ بچن، ناگ ارجنا اور مونی رائے شامل ہیں جبکہ فلم میں بالی وُڈ کنگ شاہ رخ خان نے کیمیو رول بھی کیا ہے۔
بالی وُڈ کی فلموں کو اس وقت سب سے زیادہ خطرہ بائیکاٹ بالی وُڈ مہم سے ہے۔ اسی مہم کی وجہ سے عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا، رنبیر کپور کی فلم شمشیرا اور اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن بری طرح فلاپ ہوچکی ہیں۔

شیئر: