Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اُروشی روٹیلا اور نسیم شاہ کی ویڈیو سٹوری، ’کیا ایک اور بھابھی آنے والی ہیں؟‘

اُروشی روٹیلا نے ایک فین پیچ سے سے ویڈیو اپنی انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
انڈین اداکارہ اور ماڈل گرل اروشی روٹیلا بھی نسیم شاہ سے متاثر لگ رہی ہیں۔
اسی سلسلے میں اُروشی روٹیلا نے پیر کے روز فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری لگائی جس میں انھیں اور نسیم شاہ کو ایک اچھوتی قسم کی ایڈیٹ کی ہوئی ویڈیو میں ایک ساتھ دکھایا گیا ہے۔
اُروشی روٹیلا نے ایک فین پیچ سے ویڈیو اپنی انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کی ہے۔
اُروشی روٹیلا متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ میں انڈین ٹیم کے میچز دیکھنے آتی ہیں جس کے بعد ہر میچ کے دوران اور بعد میں ان کی اداؤں کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
اس سے پہلے اُروشی روٹیلا اور انڈین کرکٹر رشبھ پنت کے درمیان انسٹاگرام پر مبینہ افیئر کے الزام میں تلخ جملوں کا بھی تبادلہ دیکھنے میں آیا تھا۔
اُروشی روٹیلا کی اس انسٹاگرام سٹوری میں نسیم شاہ کے میچ کے دوران سٹائل کی ویڈیو اور اُروشی روٹیلا کے میچ دیکھنے کے دوران اداؤں کے کلپس کو اکٹھا کرکے دکھایا گیا ہے اور بیک گراؤںڈ میں عاطف اسلم کا گانا بھی ایڈیٹ کرکے لگایا گیا ہے۔

اُروشی روٹیلا کی جانب سے نسیم شاہ کی سٹوری انسٹاگرام پرلگانے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی میمز اور تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مرزے نے کہا ہے کہ ’اُروشی روٹیلا نے اپنی اور نسیم شاہ کی ایک پیاری ویڈیو انسٹاگرام سٹوری پر لگائی ہے، کیا ایک اور بھابھی آنے والی ہیں؟
میڈی نے میم شیئر کی کہ ’ہاتھ جوڑ کر کہتے ہیں ہمارے بیٹے سے دور رہیے۔‘

حذیفہ نے میم شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اُروشی روٹیلا نسیم شاہ کو دیکھنے کے بعد۔‘
نکھل لکھتے ہیں کہ ’اُروشی روٹیلا نے ایک انسٹاگرام سٹوری شیئر کی ہے جس میں نسیم شاہ شرما رہے ہیں اور وہ مسکرا رہی ہیں جبکہ عاطف اسلم کا گانا بھی چل رہا ہے۔‘

شیئر: