Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

35 ارب ریال کی لاگت سے تین صنعتی منصوبوں کا آغاز

تینوں فیکٹریوں کی پیداوار 6.2 ملین ٹن تک ہوگی (فوٹو: العربیہ نیٹ)
سعودی وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے کہا ہے کہ صنعت کے شعبے میں 3 بڑے منصوبے شروع کیے جائیں گے جن پر 35 ارب ریال سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔
اخبار 24 کے مطابق الخریف نے پیر کو ریاض میں دوسری سعودی عالمی کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تینوں فیکٹریوں کی پیداوار 6.2 ملین ٹن تک ہو گی۔  
لوہے کی پلیٹس تیار کرنے والا مکمل کمپلیکس قائم کیا جائے گا۔ اس کی پیداوار کا تخمینہ 1.2 ملین ٹن کا ہے۔ اس کی مدد سے جہاز، پائپ، پٹرول کے پلیٹ فارم اور دیوہیکل ٹینک تیار کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں ایک اور فیکٹری لوہے کے گول بلاکس تیار کرے گی جس کی سالانہ پیداوار دس لاکھ ٹن ہوگی۔ 
الخریف نے بتایا کہ بین الاقوامی  سرمایہ کاروں کے ایک گروپ کے ساتھ لوہے کی پلیٹیں تیار کرنے والا مکمل کمپلیکس قائم کرنے کی بات چیت چل رہی ہے۔ اس کی سالانہ پیداوار  40 لاکھ ٹن ہو گی۔ 
الخریف نے توجہ دلائی کہ لوہے اور سٹیل کے سیکٹر کے ڈھانچے کا قومی منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے 41 سفارشات ترتیب دی گئی ہیں تاکہ لوہے اور سٹیل کے شعبے کو ٹھوس بنیادوں پر قائم کیا جا سکے۔ جلد ہی اس حوالے  سے تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: