لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔
بدھ کوچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی پر مشتمل تین رکنی فل بنچ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی۔
مزید پڑھیں
-
مریم نواز راجن پور میں سیلاب متاثرین سے خطاب کے دوران گِر گئیںNode ID: 696931
نیب پراسیکیوٹر فیصل بخاری اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیے۔
عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے نیب سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔ لاہور ہائی کورٹ نے 27 ستمبر تک فریقین کو جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کا فل بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔
مریم نواز نے اپنے پاسپورٹ واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے لیکن ہائی کورٹ کے ججز چار بار مریم نواز کا کیس سننے سے معذرت کر چکے ہیں۔
