Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں بزرگ شہریوں اور ریٹائرڈ افراد کے لیے ’اسعاد‘ کارڈ

اسعاد کارڈز کا اجرا شہریوں کی زندگی کا معیار بلند کرنے کے لیے ہے( فوٹو ٹوئٹر)
دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایت پر ریاست کے بزرگ شہریوں، ریٹائرڈ افراد، معذوروں اور محدود آمدنی والوں کو 23 ہزار سے زیادہ ’اسعاد کارڈ‘ کی تقسیم شروع کی گئی ہے۔
 یہ دبئی کے شہریوں کا معیارمعیشت بلند کرنے اور طرز زندگی بہتر بنانے کے حوالے سے ترقیاتی امور کی کمیٹی کے مشن کا حصہ ہے۔ 
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق بزرگ شہریوں، ریٹائرڈ افراد، معذوروں اور محدود آمدنی والوں کے لیے دبئی میں اسعاد کارڈز کا اجرا شہریوں کی زندگی کا معیار بلند کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔
اسعاد کارڈزسے مخصوص زمروں میں شامل افراد کی سماجی حیثیت مضبوط ہوگی۔ دبئی پولیس، دبئی سماجی فلاح کا ادارہ، عسکری اہلکاروں کے لیے سماجی کفالت اور پینشن فنڈ نیز ابوظبی پینشن فنڈ اور دبئی میں غیرملکیوں کے اقامہ و امور کا ادارہ اسعاد کارڈز فراہم کررہے ہیں۔ 
 دبئ پولیس کے کمانڈر جنرل عبداللہ المری کا کہنا ہے کہ اسعاد کارڈز بزرگ شہریوں، ریٹائرڈ افراد، معذوروں اور محدود آمدنی والوں کی ضروریات پوری کرنے اور ان کے خاندان میں استحکام کے لیے جاری کیے ہیں۔
امارات کی قیادت چاہتی ہے کہ عوام کی زندگی کا معیار بہتر ہو اور ان کی ضروریات کی تکمیل کا مسلسل خیال رکھا جائے۔

شیئر: