Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گیمز، رحمہ الخواھر کا ویٹ لفٹنگ 49 کلو گرام کیٹگری میں گولڈ میڈل

سعودی گیمز27 اکتوبر سے 7 نومبر تک ریاض میں ہو رہے ہیں (فوٹو: العربیہ)
 سعودی گیمز 2022 میں رحمہ الخواھر نے ویٹ لفٹنگ میں 49 کلو گرام کیٹگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق رحمہ الخواھر نے ویٹ لفٹنگ میں دلچسپی کے حوالے سے بتایا کہ ’ پہلے ٹائیکوانڈو کا شوق ہوا۔ اس کی چیمپیئن خدیجہ المومن سے ٹریننگ حاصل کی پھر کیپٹن عباس آل قیصوم اور جعفر آل باقر نے ٹریننگ مکمل کرائی۔‘  
رحمہ الخواھر نے کہا کہ ’میری بہن فاطمہ اور چیمپیئن خدیجہ المومن نے خاص طور پر ٹائیکوانڈو کا شوق پیدا کیا۔ وزن اٹھانے کی ترغیب دی۔ اس سے جسمانی صحت برقرار رکھنے میں مدد ملی۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’ٹریننگ کے دوران سیکھا کہ حوصلہ شکن حالات سے کس طرح نمٹا جائے اور حوصلہ کس طرح بلند رکھا جائے۔ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے انتھک جدوجہد جاری رکھنے کے لیے کیا کرنا ہوگا۔‘
یاد رہے کہ سعودی گیمز مملکت کی تاریخ میں سپورٹس کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔
سعودی گیمز 27 اکتوبر سے 7 نومبر تک ریاض میں ہو رہے ہیں۔ اس میں چھ ہزار سے زیادہ  کھلاڑی اور 200 سے زیادہ سعودی کلب کے نمائندہ، دو ہزار نگراں اور انتظامی و تکنیکی عملہ شریک ہے۔ 45 انفرادی اور اجتماعی کھیلوں میں کھلاڑی ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ پانچ گیمز پیرالمپک کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ 

شیئر: