Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں بینکوں کے باہر لوگوں کو لوٹنے والے غیر ملکی گرفتار

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 65 ہزار ریال  ضبط کرلیے(فوٹو عاجل)
ریاض پولیس نے بینکوں کے باہر لوگوں کو لوٹنے والے ایک مقیم غیرملکی اور 5 دراندازوں کو گرفتارکیا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے  مطابق ریاض پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 65 ہزار ریال  ضبط کرلیے۔ قانونی کارروائی کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 
ریاض پولیس نے بیان میں کہا کہ’ پانچ دراندازوں کا تعلق ایتھوپیا سے ہے جبکہ  مقیم غیرملکی صومالیہ کا شہری ہے‘۔ 
’ملزمان خاص طور پر بینک صارفین کی تاک میں رہتے تھے اور موقع پاتے ہی انہیں لوٹ لیتے تھے۔ لوٹ مار کے ذریعے حاصل رقم غیر قانونی طریقے سے باہر بھجوا ئی جا رہی تھی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ملزمان وارداتوں میں مسروقہ کار کا استعمال کر رہے تھے‘۔ 

شیئر: