Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد میں تحریک انصاف کا احتجاج، کارکنوں پر مقدمات درج

فیض آباد میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سابق وزیراعظم عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکنان پر اسلام آباد پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں۔ 
جمعے کو پاکستان تحریک انصاف کی کال پر ملک گیر احتجاج کیا گیا۔ اس دوران پولیس اور کارکنان کے درمیان تصادم بھی ہوا۔
راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم فیض آباد میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔
اسلام آباد پولیس کی مدعیت میں 24 نامزد ملزمان کے خلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں علی احمد اعوان، عامر محمود کیانی اور واصف قیوم سمیت چودھری شعیب کے نام شامل ہیں۔ 
درج مقدمات کے مطابق ’ملزمان نے پولیس کے ساتھ مزاحمت کی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، ملزمان نے پولیس اور ایف سی اہلکاروں پر ڈنڈوں، سوٹوں،  پتھروں سے حملہ کیا جس میں نو ایف سی پانچ پولیس ملازمین زخمی ہوئے ہیں۔‘
پاکستان تحریک انصاف نے کارکنان کو آج شام پانچ بجے بھی احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

شیئر: