Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنزانیہ کی وکٹوریہ جھیل میں مسافر طیارہ گر کر تباہ

بوکوبا ائیرپورٹ افریقہ کی سب سے بڑی وکٹوریہ جھیل کے ساحل پر واقع ہے۔ فوٹو عرب نیوز
تنزانیہ کی وکٹوریہ جھیل میں اتوار کو  پریسئسن ائیرلائنز  کا  ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جب بوکوبا کے ہوائی اڈے پر لینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق تنزانیہ کی سرکاری نیوز ایجنسی ٹی بی سی نے اطلاع دی ہے کہ اب تک 15 افراد کو بچا لیا گیا ہے لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پریسئسن ایئر کے طیارے میں کتنے مسافر سوار تھے اور کتنا جانی نقصان ہوا ہے۔
تنزانیہ براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے رپورٹ میں بتایا ہےکہ یہ مسافر طیارہ دارالحکومت دارالسلام سے روانہ ہوا تھا لیکن آج صبح طوفان اور شدید بارشوں کی وجہ سے وکٹوریہ جھیل میں گر گیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو فوٹیج اور تصاویر میں طیارہ تقریباً مکمل طور پر ڈوبا ہوا دکھایا گیا، طیارے کا  کچھ پچھلا حصہ اور ٹیل  پانی کی لکیر کے اوپر دکھائی دے رہی تھی۔
سرکاری نیوز ایجنسی  نے مزید کہا کہ امدادی کشتیاں جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئی ہیں اور ہنگامی طور پر رضاکار  جہاز میں پھنسے دیگر مسافروں کو بچانے کے لیےکوششیں  جاری رکھے ہوئے ہیں۔

طیارے میں کتنے مسافر سوار تھے یا کوئی جانی نقصان ہوا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

تنزانیہ کی صدر سامیعہ صلوحو حسن نے امدادی کارروائیاں جاری رکھنے اور مسافروں کے خاندان کی حوصلہ افزائی کے ساتھ  پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔
صدر سامیعہ حسن نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ مجھے پریسیئن ایئر کے طیارے کے حادثے کی خبر دکھ کے ساتھ موصول ہوئی ہے۔ آئیے اس لمحے پرسکون رہیں جب بچاؤ کرنے والے امدادی مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور خدا سے ہماری مدد کے لیے دعا کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بوکوبا ہوائی اڈہ افریقہ کی سب سے بڑی جھیل وکٹوریہ جھیل کے ساحل پر واقع ہے اور پریسیئن ائیر تنزانیہ کی سب سے بڑی نجی ملکیت والی ایئرلائن ہے۔

شیئر: