Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب پارلیمنٹ کی طر ف سے یمنی بندرگاہ پر حوثیوں کے حملے کی مدمت

حوثیوں کی جانب سے یمن میں شہری اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
عرب پارلیمنٹ نے یمن کی جنوبی تجارتی بندرگاہ ’قنا‘ پر حوثی ملیشیا کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
حوثیوں کی جانب سے یمن میں شہری اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ تجارتی بندرگاہ پر حملہ یمنی کمشنری شبوۃ میں ڈرون کے ذریعے کیا گیا تھا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق عرب پارلیمنٹ نے جمعے کو بیان میں کہا کہ’ حوثیوں کی ہٹ دھرمی، حربی سرگرمیوں میں تسلسل، بحران کے حل کے امکانات کو سبوتاژ کرنے اور جنگ بندی کے سمجھوتے میں توسیع میں رکاوٹ ڈالنا قابل مذمت ہے‘۔ 
عرب پارلیمنٹ نے کہا کہ’ یمنی بحران کے جامع سیاسی حل تک رسائی اور جنگ بندی کے سمجھوتے میں توسیع کے لیے کی جانے والی تمام بین الاقوامی کوششوں کے ساتھ ہیں‘۔
’عرب پارلیمنٹ چاہتی ہے کہ یمن میں پائیدار جنگ بندی ہو۔ سیاسی حل کی کوششوں کے راستے کھلیں۔ یمنی عوام کے مصائب دور ہوں اور امن و استحکام کے حوالے سے ان کی آزوئیں پوری ہوں‘۔ 
عرب پارلیمنٹ نے خبردار کیا کہ ’حوثیوں کے حملوں سے انسانی مسائل مزید خراب ہوں گے اوراہل یمن کی معاشی حالت مزید بگڑے گی‘۔
عرب پارلیمنٹ نے پھر یقین دہانی کرائی کہ’ وہ یمن میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے اقدامات اور حوثی دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے حوالے سے یمنی حکومت کے ساتھ  ہے۔ یمن کے اتحاد و سالمیت میں معاون  ہر اقدام کی تائید و حمایت جاری رکھیں گے‘۔

شیئر: