Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خواتین فیشن ڈیزائننگ میں شہرت کی جانب رواں

ہم ایک جیسی ذہنیت کی مالک ہیں اور واقعی ایک دوسرے کو سمجھتی ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
عالمی وبا کورنا کے دنوں میں نومبر 2020 کی ایک شام دو سعودی خواتین لینا ملائکہ اور فرح حماد کے درمیان ہونے والی گفتگو نے ان کی زندگی کو ایک نیا موڑ دیا۔
عرب نیوز کے مطابق دونوں تخلیق کار خواتین نے ایک کاروباری شراکت کے آغاز کا فیصلہ کیا جس میں انہیں امید تھی کہ وہ اپنی دنیا میں ایک نئی راہ نکال لیں گی۔

میں نے فرح کو خیالات سے آگاہ کیا تو میرے کام کو پسند کیا گیا۔ فوٹو انسٹاگرام

ملائکہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے تخلیقی صنعت میں بطور فلمساز، ڈیزائنر کام کر رہی ہیں جب کہ فرح حماد فیشن ڈیزائنر ہیں۔
فرح حماد نے بتایا ہے کہ ہم دونوں بنیادی طور پر ٹیلنٹ ایجنٹ ہیں تاحال ہم نے کوئی ایجنسی نہیں بنائی اس کے لیے سرمایہ کاری کرنے والی شخصیت کی تلاش ہے تاکہ ایک مناسب ایجنسی بنا کر کام کریں لیکن فی الحال ہم دو ٹیلنٹ ایجنٹ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب ستمبر2020 میں ہم اکٹھے ہوئے اور اس شعبے میں کام کرنے کا ارادہ کیا۔
ماڈلنگ کے شعبے میں عام طور پرخواتین کو زیادہ پذیرائی ملتی ہے لیکن ہمارے ساتھ پانچ مرد ماڈلز بھی کام کر رہے ہیں جن میں سے ایک عبداللہ علی ریاض سے ہیں۔ ان کی ورسٹائل شکل اور اعتماد قابل فخرہے۔

ماڈلنگ کے شعبے میں عام طور پرخواتین کو زیادہ پذیرائی ملتی ہے۔ فوٹو انسٹاگرام

ملائکہ نے بتایا ہے کہ میں نے تقریبا ایک دہائی قبل جدہ میں تخلیقی ڈائریکٹر کے طور پر کام کا آغاز کیا اور اس وقت مجھے مختلف کردار وں کے لیے ماڈلز کی ضرورت تھی جب کہ مقامی طور پر ماڈلز تلاش کرنا کافی مشکل تھا۔
اس وقت اس کا کوئی وجود نہیں تھا کیونکہ بہت سی خواتین کو تصویرکھنچوانے کے لیے بھی اپنے گھر والوں سے اجازت کی ضرورت ہوتی تھی اور میڈیا میں ان کی تصاویر کا ہونا  کئی ایک حد تک ممنوع تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم دونوں کم و بیش ایک ہی قسم کی ذہنیت کی مالک ہیں اور ہم واقعی ایک دوسرے کو سمجھتی ہیں۔
ملائکہ نے بتایا کہ میں نے فرح کو اپنے خیالات سے آگاہ کیا تو انہوں نے فوری طور پر میرے کام کو پسند کیا اور اگلی ہی صبح ہم نے ایک ویب سائٹ تیار کر لی۔
 

شیئر: