ایک تازہ ترین سروے کے مطابق پاکستان میں حالیہ دنوں میں 60 فیصد افراد نے اوسطاً دن میں ایک گھنٹہ واٹس ایپ استعمال کیا ہے۔
بدھ کو جاری ہونے والے گیلپ اینڈ گیلانی سروے کے نتائج کے مطابق عورتیں مردوں سے زیادہ واٹس ایپ استعمال کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں
-

نئے حکومتی سولر منصوبوں کے تحت کن صارفین کو بجلی مفت ملے گی؟
Node ID: 717716
-

خیبر پختونخوا میں سرکاری ہیلی کاپٹر اب کرائے پر بھی دستیاب ہوگا؟
Node ID: 717996
-

سروے میں ملک بھر سے مرد و خواتین سے پوچھا گیا کہ گذشتہ دنوں کے حوالے سے سوچتے ہوئے بتائیں کہ دن کا کتنا حصہ آپ نے واٹس پر صرف کیا۔ اس سوال کے جواب میں 40 فیصد افراد کے مطابق انہوں نے واٹس ایپ استعمال ہی نہیں کیا جبکہ 19 فیصد نے ایک گھنٹہ، مزید 19 فیصد دو گھنٹے، 3 فیصد نے تین گھنٹے اور مزید 3 فیصد نے چار گھنٹے واٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے گزارے۔
سروے کے مطابق 5 فیصد افراد نے پانچ گھنٹے جبکہ 11 فیصد نے 5 گھنٹے تک واٹس ایپ استعمال کرنے کے بارے میں جواب دیا۔
سروے کے مطابق مرد اوسطاً 3 گھنٹے یومیہ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں جبکہ خواتین ان کے مقابلے میں 5 گھنٹے روزانہ واٹس ایپ کا استعمال کرتی ہیں۔
عمر میں اضافے کے ساتھ واٹس ایپ کے استعمال میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جیسا کہ 18 سے 23 سال کی عمر کے نوجوان روزانہ اوسطاً 7 گھنٹے جب کہ 24 سے 30 سال کے افراد روزانہ 3 گھنٹے، 31 سے 40 سال کی عمر کے لوگ 4 گھنٹے اور 50 سال سے زائد عمر کے افراد اوسطاً روزانہ دو گھنٹے واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں۔









