Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیل لائٹس کی خرابی، ٹیسلا کا تین لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان

ان مسائل کی وجہ سے کمپنی کے شیئرز میں تین فیصد کمی واقع ہوئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا امریکہ میں شکایات کے بعد تین لاکھ سے زائد ایسی کاریں واپس منگوا رہی ہے جن کی ٹیل لائٹس بعض اوقات کام کرنا چھوڑ دیتی ہیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اس کے علاوہ یہ کمپنی امریکہ میں ماڈل ایکس کی 30 ہزار ایسی کاریں بھی واپس منگوا رہی ہے جن کے ایئربیگز درست طریقے سے نہیں کھلتے۔
ان مسائل کی وجہ سے کمپنی کے شیئرز میں تین فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
ٹیسلا کا کہنا ہے کہ ماڈل 3 اور ماڈل وائے کی گاڑیوں میں ٹیل لائٹس کے مسائل سامنے آئے ہیں۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں قائم کمپنی نے کہا ہے کہ وہ ٹیل لائٹس کے مسئلے کو حل کرے گی اور اس کی وجہ سے ابھی تک کسی حادثے کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔
ٹیسلا کا کہنا ہے کہ اسے گاہکوں کی جانب سے اکتوبر میں شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ ٹیل لائٹس کام نہیں کر رہیں۔
’تحقیقات سے معلوم ہوا کہ چند گاڑیاں سٹارٹ ہونے کے بعد غلط خرابی کی نشاندہی کر دیتی ہیں جس کی وجہ سے ٹیل لائٹ کام نہیں کرتی۔‘

شیئر: