Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لانگ ڈرائیونگ کے لیے کن سات امور کا خیال رکھا جائے؟

اگر تھکان محسوس ہو تو ڈرائیونگ سے گریز کرنا چاہیے( فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’لانگ ڈرائیونگ کے دوران سات امور کا خیال رکھنا ضروری ہے جن میں سب سے اہم نکتہ جسمانی راحت ہے‘۔ 
عاجل نیوز کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ڈرائیونگ کے دوران احتیاطی تدابیراختیارکرنے کے حوالے سے ٹوئٹرپر 7 نکات بیان کیے ہیں جن پرعمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے خاص کران افراد کو جو لانگ ڈرائیونگ کرتے ہیں۔ 
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ’ ڈرائیونگ کے دوران دماغ کو حاضر رکھاجائے۔ پوری توجہ ڈرائیونگ پرمبذول رہنی چاہئے ۔ موبائل فون کے استعمال سے گریز کیا جائے‘۔ 
’ڈرائیونگ سے قبل ادویات استعمال نہ کی جائیں۔ خاص کروہ ادویات جن کے استعمال سے نیند کا غلبہ ہونے کا امکان ہوتا ہے جبکہ بعض ادویات کے استعمال سے چکربھی آتے ہیں ۔ اگر کوئی دوا استعمال کرنا ضروری ہوتو اسے سفر کا کافی پہلے استعمال کیاجائے‘۔ 
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق ’سفرشروع کرنے سے قبل نیند پوری کی جائے۔ لانگ ڈرائیونگ کے دوران وقفہ لینا ضروری ہوتا ہے۔
مناسب اورتازہ غذا کا استعمال کیاجائے۔ایسی خوراک سے اجتناب برتا جائے جو نیند کے غلبے کا باعث بنیں۔ 
اگرتھکان محسوس ہو تو ڈرائیونگ نہ کی جائے۔ ڈرائیونگ سیٹ پرمناسب اندازمیں بیٹھا جائے اورسیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی کیاجائے۔ 

شیئر: