Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپیہ کا استحکام برقرار، بدھ 30 نومبر کو ڈالر اور سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت مستحکم رہی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ 223.95 روپے رہی۔
رواں کاروباری ہفتے کے ابتدائی تین روز میں ڈالر کی قدر میں محض ایک پیسے کا اضافہ ہوا ہے جو روپے کی مسلسل گرتی قدر میں استحکام کے طور پر دیکھا گیا ہے۔
بدھ 30 نومبر کو روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت ایک پیسہ بڑھ کر 59.58، اماراتی درہم 60.97، کویتی دینار 727.58، عمانی ریال 582.44، بحرینی دینار 594 اور قطری ریال کی قیمت 61.28 روپے رہی۔
روپے کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت تقریبا ڈیڑھ روپیہ کم ہو کر 267.91 اور یورو کی قدر کم ہو کر 231.88 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قیمت خرید 229.5 اور قیمت فروخت 231.5 جب کہ سعودی ریال کی قیمت خرید 63.7 اور قیمت فروخت 64.3 روپیہ ریکارڈ کی گئی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں