Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی شہری ویزے کے بغیر کن کن ممالک میں جا سکتے ہیں؟

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو 154 ممالک میں داخلے سے قبل ویزا حاصل کرنا ہوتا ہے۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
کینیڈا میں قائم گلوبل سیٹیزن شپ سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ’آرٹن کیپیٹل‘ نے اپنا نیا پاسپورٹ انڈیکس جاری کردیا ہے جس میں پاکستانی پاسپورٹ کو 94 ویں درجے پر رکھا گیا ہے۔
نئے جاری کیے گئے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو دنیا کے آٹھ ممالک میں ویزے کے بغیر داخلے کی اجازت ہے۔
دوسری جانب سبز پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو دنیا کے 44 ممالک میں ویزا آن ارائیول کی سہولت حاصل ہے جبکہ پاکستانی شہریوں کو دنیا کے دیگر 154 ممالک میں داخلے سے قبل پیشگی ویزا حاصل کرنا ہوتا ہے۔
’آرٹن کیپیٹل‘ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد بارباڈوس، ڈومینیکا، گمبیا، ہیٹی، مائیکرونیشیا، سینٹ وینسینٹ و گریناڈائنزاور ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوباگو بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں۔
وہ ممالک جہاں پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا آن ارائیول کی سہولت حاصل ہے ان میں بولیویا، برونڈی، کیپ ورڈے، کوموروس، گنی بساؤ، مڈغاسکر، مالدیپ، موریطانیہ، نیپال، پلاؤ، روانڈا، سمووا، سیرا لیون، صومالیہ اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

شیئر: