Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور میں سموگ، عدالت کا سکولوں اور کالجوں میں چھٹیاں بڑھانے کا حکم

سموگ کے باعث لوگوں کی صحت بھی متاثر ہو رہی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں سموگ کے باعث سکولوں اور کالجوں میں چھٹیاں بڑھانے کا حکم دیا ہے۔
منگل کو ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مقامی شہری محمد افنان کی متفرق درخواستوں کی سماعت کی۔
عدالت نے سکول اور کالجز مزید سات دن تک بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔
عدالت نے سیکریٹری تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سموگ کے بارے پیش کردہ رپورٹس بوگس ہیں۔ ’اب تک بھٹیوں کو ٹیکنالوجی پر منتقل نہیں کیا گیا۔‘
عدالت کا کہنا تھا کہ سموگ کو کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ سموگ کی روک تھام کے لیے بڑے شہروں میں انڈسٹریل ایریاز بنائے جائیں۔
جمعے کو عدالت نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل کو طلب کیا ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں