Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضمنی انتخاب، 33 نشستوں پر ’عمران خان ہی امیدوار‘

شاہ محمود نے کہا اجلاس میں پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور 4 قراردادیں پیش کی گئیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں عمران خان پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
لاہور میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج عمران خان کی سربراہی میں کور کمیٹی اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی سیاسی اورمعاشی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، تمام حلقوں سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہمارے امیدوار ہوں گے۔
’عوام مطالبہ کر رہے ہیں ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں، 16 مارچ کوعوام واضح پیغام دیں گے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔‘
انتخابات میں تاخیرآئین شکنی ہوگی۔ آئین میں 90 روز سے زیادہ عرصے میں انتخاب کرانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ آئین اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90 روز میں انتخابات کا پابند بناتا ہے۔
شاہ محمود نے کہا اجلاس میں پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور 4 قراردادیں پیش کی گئیں۔
ان کے مطابق ایک قرارداد میں کہا گیا کہ ’ہم مجھتے ہیں فواد چوہدری کے ساتھ نامناسب سلوک کیا جا رہا ہے، ان کے ساتھ ہونے والےسلوک کوسب دیکھ رہے ہیں، جو ان پر تنقید کرتے تھے وہ بھی اظہار ہمدردی کر رہے ہیں، ہم توقع کرتے ہیں کہ فواد چودھری کو انصاف ملےگا۔‘
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ فواد چودھری کی گرفتاری اور تضحیک کی مذمت کرتے ہیں، ایک ہی مقدمے میں 3 بارجسمانی ریمانڈ کی کوئی مثال نہیں ملتی، چیف جسٹس فواد چودھری سے ناانصافی کا نوٹس لیں۔
اس موقع پر اسد عمر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لیے کل پٹیشن فائل کر دی جائے گی۔
’اس وقت پاکستان کا آئین خطرے میں ہے، ملک کےدیوالیہ ہونے کے ساتھ قومی سلامتی کو بھی شدید خطرات ہیں۔‘

شیئر: