Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وفاقی کابینہ میں پانچ نئے معاونین خصوصی شامل، تعداد 83 ہو گئی

وفاقی کابینہ میں نئے شامل ہونے والے تمام پانچ معاونین خصوصی کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔ (فائل فوٹو: پی آئی ڈی)
وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ساتھ پانچ نئے معاونین خصوصی تعینات کر دیے ہیں جس کے بعد کابینہ کے اراکین کی تعداد 83 ہو گئی ہے۔
بدھ کو کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق ارکان قومی اسمبلی راؤ اجمل، شائستہ پرویز، قیصر احمد شیخ، محمد حامد حمید اور ملک سہیل خان معاونین خصوصی تعینات کر دیے گئے ہیں۔
وفاقی کابینہ میں نئے شامل ہونے والے تمام پانچ معاونین خصوصی کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے۔ تمام نئے معاونین خصوصی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہو گا۔

واضح رہے کہ 13 جماعتوں پر مشتمل حکومتی اتحاد میں وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں 34 وفاقی وزرا، سات وزرائے مملکت، چار مشیر اور 38 معاونین خصوصی شامل ہیں۔

شیئر: