Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ: زلزلے سے 70 لاکھ بچے متاثر، ’ہلاکتوں کی اصل تعداد خوفناک ہوگی‘

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے 70 لاکھ بچے متاثر ہوئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے ترجمان جمیز ایلڈر نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ ترکیہ کے زلزلے سے متاثر ہونے والے 10 صوبوں میں بچوں کی کل تعداد 46 لاکھ ہیں جب کہ شام میں 25 لاکھ بچے متاثر ہوئے ہیں۔  
یونیسف ترجمان کی گفتگو ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ترکیہ اور شام میں ریسکیو ٹیمیں بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے آپریشنز میں سمیٹ رہے ہیں۔ زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
ایلڈر کا کہنا ہے کہ ’یونیسف کو خدشہ ہے کہ کئی ہزار بچے ہلاک ہوچکے ہوں گے۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ گو کہ ہلاکتوں کی تعداد اصل تعداد معلوم نہیں ہوئی ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ تعداد میں اضافہ ہوگا۔
ان کے مطابق ہلاکتوں کی ختمی تعداد بہت زیادہ ہوگی۔
جمیز ایلڈر کا کہنا ہے کہ تباہی اور ہر وقت ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کے تناظر میں یہ واضح ہے کہ ہزاروں بچے اس ہلاکت خیز زلزلے میں اپنے والدین کے محروم ہوئے ہوں گے۔ ’ہلاکتوں کی اصل تعداد خوفناک ہوگی‘

یونیسف ترجمان کے مطابق ہلاکتوں کی ختمی تعداد بہت زیادہ ہوگی۔ (فوٹو: اے ایف پی)

زلزلے کے تباہ ہونے والے مکانات کے درمیان لاکھوں لوگ سردی اور بھوک سے نبردآزاما ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خاندان اپنے بچوں کے ساتھ گلیوں، مالز، سکولوں، مساجد، بس سٹیشنز اور پلوں کے نیچے سو رہے ہیں اور گھرجانے کے خوف سے کھلے آسمان تلے رہ رہے ہیں۔
ہزاروں خاندان سال کے ایک ایسے وقت میں کھلے آسمان تلے پڑے ہیں جب موسم انتہائی سرد ہوتا ہے اور برفباری اور جما دینے والی بارشیں عام ہیں۔
 

شیئر: