Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج کے خیموں کا معیار بہتر بنانے کے لیےآٹھ تجاویز

حج موسم شروع ہونے سے قبل خیموں میں بجلی کا لوڈ چیک کرنے کا اہتمام کیا جائے(فوٹو، ٹوئٹر)
امسال ایام حج کےلیے منی اورعرفات میں خیمہ بستی کے حوالے سے تیاریاں شروع کردی گئیں۔ ماہرین نے حجاج کےخیموں میں صحت مندانہ ماحول فراہم کرنے کے لیے آٹھ تجاویز پیش کی ہیں۔
مکہ اخبار کے مطابق ماہرین نے فیلڈ سروے میں جو آٹھ معیار مقرر کیے ہیں وہ یہ ہیں۔ 
مکہ میونسپلٹی اورکدانہ ڈیولپمنٹ کمپنی لاجسٹک خدمات فراہم کرے اور مقررہ منصوبوں پرعمل درآمد کے سلسلے میں ورکنگ اداروں سے تعاون کرے۔ 
منیٰ، مزدلفہ اورعرفات روانگی سے قبل حجاج میں آگہی پروگرام نئے انداز سے چلایا جائے۔ 
بجلی اور پانی کے استعمال میں حد درجہ کفایت شعاری کے ضوابط کی پابندی کرائی جائے۔ 
حج موسم شروع ہونے سے قبل خیموں میں بجلی کا لوڈ چیک کرنے کا اہتمام کیا جائے۔ 
حج موسم کے آغازسے قبل خیموں میں پانی کی تقسیم اورفراہمی کے نیٹ ورک کو اچھی طرح چیک کیا جائے اس بات کا اطمینان کرلیا جائے کہ مشاعرمیں واٹرنیٹ ورک میں کہیں لیکیج تو نہیں۔

شیئر: