Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض فورم  میں عالمی امدادی کوششوں کو درپیش چیلنجز پر اظہار خیال

سعودی وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر سے مختلف امور پر گفتگو کی۔ فوٹوعرب نیوز
ریاض انٹرنیشنل ہیومینٹیرین فورم کے دو روزہ اجلاس کا مقصد عالمی امدادی کوششوں کو بڑھانا اور انسانی ہمدردی کے کاموں کو درپیش چیلنجوں کے لیے جدید عملی حل تلاش کرنا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ریاض فورم جس کا اہتمام کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے کیا ہے اس کے تیسرے ایڈیشن میں انسانی ہمدردی اور ترقیاتی شعبوں میں کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں کے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا گیا ہے۔
اس موقع پر برطانوی وزیر مملکت اینڈریو مچل نے منگل کو اپنے خطاب میں کہا ہے کہ عالمی ضروریات ریکارڈ بلندی پر ہیں جب کہ ان بڑھتی ہوئی ضروریات اور ان کے لیے فنڈنگ ​​کے درمیان فرق بڑھتا جا رہا ہے۔
ریاض میں 20 اور21 فروری کو منعقد ہونے والے انٹرنیشنل ہیومینٹیرین فورم میں انسانی بحرانوں سے متاثرہ علاقوں کے محققین کی کیس سٹڈی پیش کی گئی ہے۔
اس تقریب کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے ڈائریکٹر جنرل فلیپو گرانڈی  سے بھی ملاقات کی ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے ہائی کمشنر فلیپو گرانڈی کے ساتھ مشترکہ کام کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا، گفتگو میں مختلف ممالک میں انسانی امداد اور امدادی کاموں میں معاونت کرنے اور اس سلسلے میں مملکت کے نمایاں کردار پر  روشنی ڈالی گئی۔

شیئر: