Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سے ہرا دیا

پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے دو جب کہ پاول نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اتوار کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سے ہزار دیا۔
قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم نے قلندرز کی جانب سے دیے گئے 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنا پائی۔۔
پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے 51، کوہلر کیڈمور نے 55 اور راجا پکسے نے 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
242 کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں زلمی کا آغاز مایوس کن تھا۔ ایک رن کے مجموعی سکور پر محمد حارث بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ 
کپتان بابر اعظم 28 رنز کے مجموعی سکور پر سات رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔  اس کے صائم ایوب اور کیڈمور نے دھواں دھار بیٹنگ کی تاہم حارث رؤف اور راشد خان نے صائم اور کیڈمور کی اہم وکٹیں اہم مواقع پر حاصل کرکے زلمی کی پیش قدمی کو بریک لگا دی۔ 
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ زمان خان نے دو، راشد خان اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیج دیا۔ 
قبل ازیں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے دھواں دھار بیٹنگ کی۔ (فوٹو: اے ایف پی)

پہلے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے
لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے دھواں دھار بیٹنگ کی۔
لاہور کی جانب سے مرزا بیگ اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔
مرزا بیگ پانچ رنز بنا کر سات رنز کے مجموعی سکور پر وہاب ریاض کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔
فخر زمان نے دھواں دھار بلے بازی کی اور 45 گیندوں پر 96 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فخر کی اننگز 10 چھکوں اور تین چوکوں سے مزین تھا۔

مرزا بیگ پانچ رنز بنا کر سات رنز کے مجموعی سکور پر وہاب ریاض کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔ (فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر)

قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق نے شابدار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 41 گیندوں پر 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔  
لاہور قلندرز کی جانب سے سام بیلنگز  نے 47 ربز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ڈیوڈ ویزے  نے آٹھ رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے دو جب کہ راؤمین پاول نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ پشاور زلمی نے اب تک پی ایس ایل میں چار میچز کھیلے ہیں جن میں سے دو میں فتح اور دو میں شکست کا سامنا رہا۔

زمان خان نے دو، راشد خان اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیج دیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)

لاہور قلندرز اب تک لیگ میں تین میچز کھیل چکی ہے جس میں سے انہیں صرف ایک میں شکست کا سامنا رہا ہے۔

لاہور قلندرز:

فخر زمان، طاہر بیگ، سیم بلنگز، عبداللہ شفیق، حسین طلعت، سکندر رضا، راشد خان، ڈیوڈ ویز، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان

پشاور زلمی:

بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، بھانوکا راجا پاکسے، جمی نیشام، وہاب ریاض، سعد مسعود، ارشد اقبال، سلمان ارشاد

شیئر: