Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی خلا باز کا پہلا پیغام، ’ہم پہنچ گئے‘

ایک ماہ کے لیے گئے خلائی مشن میں پہلی بارایک عرب خلا نورد شامل ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
اماراتی خلاباز سلطان النیادی جو عرب تاریخ کے طویل ترین خلائی مشن پرجمعرات کی شب روانہ ہوئے تھے نے خلا سے اپنے پہلے پیغام میں خلائی اسٹیشن پہنچنے کی اطلاع دینے کے ساتھ اپنے اہل خانہ اورملکی قیادت کو مبارکباد پیش کی۔
امارات الیوم کے مطابق خلا باز سلطان النیادی کے پیغام کوشیخ محمد بن راشد مرکز کے ٹوئٹراکاونٹ پرجاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے پہنچنے کی اطلاع دی ہے۔
سلطان النیادی نے اپنے اس خلائی مشن کی تکیمل میں بھرپورتعاون کرنے پرشیخ محمد بن راشد مرکز اور اس مہم کے لیے کی گئی تمام کاوشوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سلطان النیادی ان چار خلابازوں کے گروپ میں شامل ہیں جنہیں مشن ’کرو6‘ کا نام دیا گیاہے۔
واضح رہے ناسا کے خلائی سٹیشن میں ایک ماہ کے طویل دورانیے کے لیے بھیجے گئے خلائی مشن میں پہلی بار ایک عرب خلا نورد شامل ہے۔
کینیڈی سپیس سینٹر سے فالکن راکٹ جمعرات کی شب فضائی سفرپرروانہ ہوا تھا۔ خیال رہے مذکورہ خلائی سفرکو 27 فروری کوروانہ ہونا تھا مگرآخری مرحلے میں اسے ملتوی کرتے ہوئے اس کی لانچنگ کے لیے ناسا نے 2 مارچ کی تاریخ دی تھی۔
مذکورہ سائنسی خلائی مشن بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر6 ماہ رہے گا۔ گروپ میں شامل اماراتی خلاباز سلطان النیادی بھی 6 ماہ تک اس مشن پررہیں گے۔

شیئر: