Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

پنجاب کے ضلع گوجرانوالا  کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست خارج کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نے وزیرداخلہ کی پیشی سے استثنیٰ دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ انہیں (رانا ثنا اللہ) کو گرفتار کرکے 28 مارچ کو پیش کیا جائے۔
وارنٹ گرفتاری اے ٹی سی کے جج رانا زاہد اقبال خان نے جاری کیے۔
24  فروی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گجرات میں درج ایک مقدمے میں رانا ثنا اللہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
عدالت نے پولیس کو حکم دیا تھا کہ انہیں 7 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرے۔
منگل کو رانا ثنا اللہ وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور ان کی خاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی۔
وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سرکاری مصروفیات کے باعث رانا ثنا اللہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔
وکیل نے بتایا کہ وزیرداخلہ اگلی سماعت پر عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔
تاہم عدالت نے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وزیر داخلہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
رانا ثنا اللہ کے خلاف 5 اگست 2022 کو (ق) لیگ کے مقامی رہنما شاہ کاز اسلم کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں ان پر چیف سیکرٹری اور ان کے اہلخانہ کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

شیئر: