Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر 13 مارچ کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

گذشتہ ہفتے کے آخری روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 280.77 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 0.84 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 281.61 روپے ہوگئی ہے۔
گذشتہ ہفتے کے آخری روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 280.77 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
پیر کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75.01، اماراتی درہم 76.67، بحرینی دینار 747.09، عمانی ریال 731.45، کویتی دینار 918.26 اور قطری ریال کی قیمت 76.99 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 13 مارچ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 283.35 اور قیمت فروخت 286.4 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 75 اور قیمت فروخت  75.75 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید  77 اور قیمت فروخت  77.75 روپے رہی۔

شیئر: