Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل 14 مارچ کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

گذشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 281.61 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی جاری رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 68 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 282.29 روپے ہوگئی ہے۔
گذشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 281.61 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
منگل کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75.18، اماراتی درہم 76.86، بحرینی دینار 748.84، عمانی ریال 733.26، کویتی دینار 919.77 اور قطری ریال کی قیمت 77.32 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 14 مارچ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282.1 اور قیمت فروخت 285.15 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74.7 اور قیمت فروخت 75.5 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 76.7 اور قیمت فروخت 77.5 روپے رہی۔

شیئر: