Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل فون بنانے والی کمپنی نوکیا کا چاند پر فور جی سروس پہنچانے کا اعلان

نوکیا کے مطاقب ان کا مقصد قمری نظام میں نئی دریافتوں کا عمل تیز کرنا ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
موبائل فون بنانے والی کمپنی نوکیا نے چاند پر فور جی نیٹ ورک پہنچانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں جس کا مقصد قمری نظام میں نئی دریافتوں کا عمل تیز کرنا ہے۔
’سی این بی سی‘ کے مطابق فن لینڈ کی کمپنی کے پرنسپل انجینیئر لوئس میسٹرو روئز ڈی ٹیمینو نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ  آئندہ چند مہینوں میں نوکیا سپیس ایکس راکٹ کے ذریعے فور جی نیٹ ورک چاند تک بھیجنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔
چاند پر بھیجے جانے والا نیٹ ورک انٹینوں سے لیس ایک بیس سٹیشن ہوگا جسے ایک امریکی کمپنی نے بنایا ہے جو کہ شمسی توانائی سے چلے گا۔
نوکیا کا کہنا ہے کہ چاند پر بھیجی جانے والی ٹیکنالوجی کا مقصد خلا میں صورتحال کا جائزہ لینا بھی ہے جس سے خلا بازوں کو خلا میں موجود دیگر خلابازوں سے رابطہ قائم کرنے میں مدد بھی ملے گی اور انہیں انٹرنیٹ کی رفتار بھی تیز ملے گی۔
ٹیکنالوجی پر مہارت رکھنے والے تجزیہ نگار انشل سیگ نے ’سی این بی سی‘ کو بتایا کہ ’اگر نوکیا کا بنایا گیا سامان تیار ہے اور اسے چیک کرلیا گیا ہے تو قوی امکان ہے کہ چاند پر فور جی نیٹ ورک 2023 میں ہی لانچ کردیا جائے۔‘

شیئر: