Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی ملازمین کے معاہدوں کی تصدیق کا دوسرا مرحلہ شروع

دوسرے مرحلے میں 50 فیصد ملازمین کے معاہدے ’قوی‘ سے لنک کیے جائیں گے(فوٹو، ٹوئٹر)
  سعودی وزات افرادی قوت و سماجی بہبود نے پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں اور اداروں کو ’قوی‘ پلیٹ فارم کے ذریعے  ملازمین کے 50 فیصد معاہدوں کے اندراج کا پابند بنادیا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے جمعرات کو ملازمت کے معاہدوں کے اندراج کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔
اس کے تحت نجی اداروں اور کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کے پچاس فیصد معاہدو ں کا اندراج قوی پلیٹ فارم پر کرائے۔ سال رواں کی پہلی سہ ماہی میں 20 فیصد، دوسری سہ ماہی میں  50 فیصد اور تیسری سہ ماہی میں  80 فیصد معاہدوں کا اندراج کرنا ہوگا۔ 
وزارت افرادی قوت نے قوی پلیٹ فارم پر ملازمین کے معاہدوں کے اندراج کے مقاصد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ وزارت چاہتی ہے کہ آجر اوراجیر کے حقوق محفوظ ہوں۔
ملازمین کو کمپنیوں  اور اداروں میں خوشگوار ماحول مہیا ہو۔ایسا ہوگا تو وہ زیادہ بہتر شکل میں کام کرسکیں گے اور انکی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔اس کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ نجی اداروں اور کمپنیوں کو سعودی قانون محنت کا پابند بنایا جائےاور ملازمت کے معاہدوں کا ڈیٹا صحیح ہونے کا اطمینان حاصل کیا جائے۔
وزارت افرادی قوت نے توجہ دلائی ہے کہ متعلقہ ادارے کی جانب سے ملازمت کے معاہدے کے اندراج  کے بعد ملازم درج شدہ معاہدہ کومنظوریا مسترد بھی کرسکتا ہے۔
وزارت افرادی قوت نے اطمینان دلایا ہے کہ آجر اور اجیر یعنی فریقین کی منظوری کے بعد ہی قوی پلیٹ فارم پر درج کیا جانے والا معاہدہ حتمی شکل اختیار کرے گا اور اسی  صورت میں اسے قوی پر معتبر قرار دیا جائے گا۔ 

شیئر: