Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متعدد شہروں میں بارش کے باعث سکول بند

’القویعیہ، بیشہ، نماص، محائل، سراۃ عبیدہ اور طائف میں تعلیم آن لائن ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے متعدد شہروں میں آج بارش کی توقع ہے جہاں سکول معطل اور تعلیم آن لائن ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’ریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، عسیر، حائل، تبوک، شمالی اور مشرقی ریجن میں بارش ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’عسیراور حائل میں رات سے لے کر صبح 9 بجے تک دھند رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’اسی طرح ریاض شہر سمیت نواح میں آج بدھ کو ظہر کے بعد مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ہے‘۔
ادھر غیر یقینی موسم کے باعث محکمہ تعلیم نے عسیر ریجن میں سکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
یہی فیصلہ القویعیہ، بیشہ، نماص، محائل، سراۃ عبیدہ اور طائف  کے محکمے تعلیم نے کیا ہے جہاں تعلیم آن لائن ہوگی۔
دریں اثنا ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ ’کل جمعرات تک متعدد شہروں میں بارش کی توقع ہے‘۔
 
 

شیئر: