Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی سفر میں کانوں کا بند ہونا اور اُس کا حل 

ماہرین کا کہنا ہے کہ ’کانوں کے بند ہونے کا بنیادی سبب جہاز کے اندر ہوا کے دباؤ میں غیرمعمولی تبدیلی ہوتی ہے‘ (فائل فوٹو: شٹرسٹاک)
ایسے افراد جو زیادہ فضائی سفر کرتے ہیں اس امر سے بخوبی آگاہ ہوں گے کہ جب جہاز ٹیک آف کرتا ہے یا جب لینڈنگ کا وقت ہوتا ہے تو ایسے میں کان بند ہوتے محسوس ہوتے ہیں۔
 اس سے کافی لوگوں کو شدید پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے ان کی طبیعت پر ناگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ 
ماہرین کا کہنا ہے کہ ’کانوں کے بند ہونے کا بنیادی سبب جہاز کے اندر ہوا کے دباؤ میں غیرمعمولی تبدیلی ہوتی ہے جو کان کے درمیانی اور بیرونی حصے کو متاثر کرتی ہے۔ دونوں حصوں کے دباؤ میں فرق بھی ہوتا ہے۔ 
کان کے درمیانی حصے میں ہونے والا دباؤ پریشان کن بھی ہوتا ہے جسے ’بروٹرام‘ کہا جاتا ہے۔ 
پلاسٹک کے کپ اور ٹیشو پیپرز 
برطانوی جریدے ’ڈیلی میل ‘ کے مطابق ایک نرس نے ٹک ٹاک پر اس سلسلے میں معلوماتی ویڈیوز شیئر کیں جس میں ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران کانوں کے بند ہونے کا حل پیش کیا گیا۔ 
نرس شارلٹ سٹینلی کا کہنا ہے کہ کانوں کے بند ہونے سے بچانے کے لیے پلاسٹک کے کپ اور گرم ٹیشو پیپرز (ایسے ٹیشو یا رومال جنہیں بھاپ سے گرم کیا جاتا ہے) کافی بہتر حل ثابت ہوسکتے ہیں۔
اس کے برعکس عام افراد چیونگم استعمال کرتے ہیں یا گہری جمائی کے ذریعے بند کانوں کو کھولنے کی کوشش کرتے ہیں۔ 

ماہرین کے مطابق کانوں کے بند ہونے سے بچانے کے لیے پلاسٹک کے کپ اور گرم ٹیشو پیپرز کا استعمال کافی بہتر ثابت ہوتا ہے (فائل فوٹو: آئی سٹاک)

نرس شارلٹ کی جانب سے جو ترکیب پیش کی گئی اسے ٹک ٹاک پر 66 ہزار لائیکس ملے جس میں کہا گیا کہ ٹیشو پیپرز کو پلاسٹک کے کپ میں ڈال کر ان سے اپنے کانوں کو ڈھک لیں۔ 
بچوں کو بڑوں کے لیے مفید  
سٹینلی کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ فلائٹ اٹینڈنٹ سے گرم (بھاپ سے گرم ہوئے) ٹشو اور پلاسٹک کے کپ مانگیں گے تو وہ سمجھ جائیں گے آپ کیا کرنا چاہتے ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ دراصل بھاپ سے گرم ہونے والے ٹیشو سے نکلنے والی گرم ہوا جب کان کے درمیانی حصے کے دباؤ تک پہنچتی ہے تو اس سے کان کا وہ حصہ بیرونی دباؤ کوقبول نہیں کرتا جس سے کان بند ہونے کا احساس نہیں ہوتا۔ 

شیئر: