Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں سونے کے نرخوں میں مسلسل کمی، خریداری بڑھنے لگی

گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ساڑھے گیارہ درہم کمی ریکارڈ کی گئی ہے( فوٹو: خلیج ٹائمز)
متحدہ عرب امارات کی گولڈ مارکیٹس میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ایک گرام سونے کی قیمت میں ساڑھے گیارہ درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق سونے کے نرخ مسلسل تین  ہفتے سے کم ہورہے ہیں۔ رواں ہفتے کے آخر تک مختلف قیراط کے سونے کی قیمت میں ڈیڑھ  تا دو درہم کمی ہوئی ہے۔ 
گزشتہ تین ہفتوں کے دوران مجموعی کمی ساڑھے گیارہ درہم ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
شورومز کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ’مسلسل تیسرے ہفتے نرخوں میں کمی کے باعث سونے کے زیورات اور سونے کے سکے خریدنے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے‘۔
ان کا کہنا ہے کہ’ بعض لوگ اپنے بچت سونے میں محفوظ کرنے کے لیے سکے خرید رہے ہیں جبکہ متعدد  نے سونے کے نرخوں میں کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیورات کی خریداری کی‘۔ 

شیئر: