Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرینیتی چوپڑا کا ’تو جھوم‘ گنگنانا، ’کاش میں بھی ایسے گا سکتی‘

گذشتہ سال کوک سٹوڈیو پاکستان کے گانے ’تو جھوم‘ نے پاکستان اور انڈیا سمیت دنیا بھر دنیا بھر میں بے پناہ شہرت حاصل کی۔
عابدہ پروین اور نصیبو لعل کے اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک پانچ کروڑ 40 لاکھ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
اس گانے کی مقبولیت بالی وُڈ نگری میں بھی سنائی دی گئی ہے۔
جمعرات کے روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی آواز میں اس گانے کی ویڈیو اپلوڈ کی ہے۔
پرینیتی انسٹاگرام پر لکھتی ہیں کہ ’کبھی کبھار بہترین لمحات خود بخود ہی ہو جاتے ہیں۔ میں ڈبنگ سٹوڈیو گئی اور اپنے سب سے پسندیدہ گانے کو گائے بغیر نہ رہ سکی۔ خالص خوشی۔‘
https://www.instagram.com/p/Cs77zSNoL9C/
پرینیتی چوپڑا 13 مئی کو عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا سے منگنی کرنے کے بعد اپنے کام پر واپس آ چکی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CsiNuz_ok9P/
انہوں نے حالیہ دنوں میں ممبئی میں واقع ڈبنگ سٹوڈیو میں اپنی آنے والی فلم کی ڈبنگ کی۔
منگل کے روز انہوں نے اپنی نئی فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ کا ٹیزر بھی شیئر کیا۔
معروف آنجہانی پنجابی گلوکار امر سنگھ چمکیلا کی زندگی پر بننے والی یہ فلم آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر 2024 میں ریلیز ہوگی۔
اس میں پرینیتی چوپڑا کے ساتھ امر سنگھ چمکیلا کا مرکزی کردار انڈین پنجابی اداکار دلجیت دوسانجھ  نبھا رہے ہیں۔
 
https://www.instagram.com/p/Cs2pdXdIDCZ/
اداکارہ کی تو جھوم گانے کے کور کی ویڈیو پر سلیبریٹیز سمیت صارفین کے تبصرے بھی انسٹاگرام پر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
خدیجہ ڈی نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ ’آپ نے نصیبو لعل اور عابدہ پروین کے گانے کے ساتھ انصاف کیا۔ لیکن اب ہر انڈین کوک سٹوڈیو کے اس گانے کا کور بنائے گا۔ بس اب ٹی سیریز اسے کاپی کرے گا اور ایک اور پاکستانی گانا خراب کرے گا۔
سینیئر اداکار انوپم کھیر نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’خوب صورت۔
ٹی وی ہوسٹ سِیمی گریوال کہتی ہیں کہ ’شاندار۔ کاش میں بھی ایسے گا سکتی۔
اُم کے یوسف لکھتی ہیں کہ ’یہ اچھا ہے لیکن اصلی فنکار بھی کریڈٹ کے حق دار ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=7D4vNcK6D38&ab_channel=CokeStudio

شیئر: