Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں عید الاضحی کی سرکاری تعطیلات کا اعلان

تعطیلات  9 ذی الحجہ سے شروع ہوگی اور 12 ذی الحجہ تک جاری رہیں گی(فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب  امارات میں سرکاری افرادی قوت کے وفاقی ادارے نے ملک میں رواں سال عید الاضحی اور وقوف عرفہ کی چھٹی سے متعلق ہدایت جاری کی ہیں۔ 
الامارات الیوم کے مطابق وفاقی ادارے نے بیان میں کہا کہ ’وقوف عرفہ اورعید الاضحی کی تعطیلات  9 ذی الحجہ سے شروع ہوگی اور 12 ذی الحجہ تک جاری رہیں گی‘۔ 
تعطیلات سے متعلق یہ بیان سرکاری اور نجی اداروں کے لیے منظور شدہ تعطیلات کے ایجنڈے پر مبنی ہے۔ 
 وفاقی ادارے نے ملک کی قیادت، حکومت، عوام اور مقیم غیرملکیوں، عربوں اور امت مسلمہ کو عید الاضحی اور وقوف عرفہ کی مبارکباد دی ہے۔

شیئر: