Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ورلڈ  ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2023 میں جیولین تھرو کے مقابلے کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ 
جمعے کو ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں منعقدہ ایتھلیٹکس کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد کھلاڑی ارشد ندیم ہیں۔ 
جیولین تھرو کے ابتدائی راؤنڈ میں گروپ بی میں ارشد ندیم نے 86.79 میٹر دور نیزہ پھینک کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔ اس طرح انہوں نے پیرس اولمپکس 2024 کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔
دوسری جانب گروپ اے انڈیا کے اولمپک چیمپئن نیرج چوپڑہ نے بھی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، انہوں نے 88.77 میٹر فاصلے پر تھرو پھینکی تھی۔

ارشد ندیم اور نیرج چوپڑہ کھلاڑی اپنے اپنے گروپس میں ٹاپ پوزیشن پر رہے۔ 

نیرج چوپڑہ کے علاوہ دو اور انڈین کھلاڑیوں ڈی پی منو اور کشور کمار جینا نے بھی فائنل کے لیے کوالیگائی کیا ہے۔
ارشد ندیم اور نیرج چوپڑہ کھلاڑی اپنے اپنے گروپس میں ٹاپ پوزیشن پر رہے۔ 
فائنل مقابلہ اتوار کو منعقدہ ہوگا۔ 
ارشد ندیم نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔
انہوں نے گزشتہ برس کامن ویلتھ گیمز میں بھی پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ سنہ 1962 کے بعد کامن ویتلھ گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستان کا یہ پہلا گولڈ میڈل تھا۔

شیئر: