Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریکس میں شمولیت حکومتی ترجیحات کا اہم حصہ: اماراتی وزیر خارجہ

امارات عالمی امن و سلامتی اور ترقی کے فروغ پر مسلسل زور دیتا رہا ہے (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے  کہا ہے کہ بریکس میں امارات کی شمولیت گروپ کے پختہ دوستی کے جذبے اور شراکت کی پالیسی کی عکاس ہے۔ 
 امارات کے سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق شیخ عبداللہ آل نہیان نے بریکس میں متحدہ عرب امارات کو شامل کرنے پر گروپ کے بانی پانچ ملکوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ’ بریکس میں شمولیت ریاستی ترجیحات کا اہم حصہ ہے۔ امارات بین الاقوامی امن و سلامتی اور ترقی کے فروغ میں کثیر فریقی کردار پر مسلسل زور دیتا رہتا ہے‘۔
علاوہ ازیں ترقی پذیر اور ابھرتے ہوئے ملکوں کی معیشتوں کو آگے لے جانے کے لیے موثر پلیٹ فارموں کے ذریعے مکالمے سے بھی بھرپور طریقے سے کام لیا جاتا رہا ہے۔ 
اماراتی وزیر خارجہ نے کہا کہ’ امارات نے گزشتہ پانچ عشروں کے دوران بین الاقوامی شراکتوں کے فرروغ کے لیے کام کیا۔ بریکس میں امارات کی شمولیت اس کے اسی مشن کی عکاس ہے‘۔  

شیئر: